جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

میگھن مارکل پر نیا الزام لگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل پر کہانیوں کی کتاب کا آئیڈیا چرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناقدین میگھن پر الزام عائد کررہے ہیں کہ انہوں نے بچوں کے لیے جو کتاب لکھی ہے دراصل اس کا آئیڈیا دوسری کتاب سے چرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بحث چِھڑ چکی ہے۔ ’دی بینچ‘ کے نام سے میگھن مارکل کی کتاب اگلے ماہ جون میں باضابطہ شائع ہوگی۔

- Advertisement -

الزام عائد کیا گیا ہے کہ میگھن کی کتاب 2018 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی بوائے آن دی بیچ‘ کی ہو بہو نقل ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ دی بوائے آن دی بیچ کی مصنفہ خود اس الزام کو مسترد کرچکی ہیں۔

میگھن کے الزامات حقیقت ہیں یا نہیں؟ بڑا دعویٰ منظر عام پر

ان کا کہنا ہے کہ میگھن اور ان کی کتاب میں بہت فرق ہے۔

خیال رہے کہ شہزادے کی اہلیہ بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب جلد منظر عام پر لائیں گی، ‘دی بینج’ ہیری اور بیٹے آرچی سے تعلق پر مبنی ہے، کتاب رینڈم ہاؤس چلڈرن بکس نامی پبلشرز شایع کرے گا۔

یاد رہے کہ میگھن کی لکھی ہوئی کتاب ’دی بینچ‘ 8 جون کو لانچ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں