جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

میگھن مارکل برطانوی شہریت سے تاحال محروم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادے سے ایک برس قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ اور شہزادی میگھن مارکل کو تاحال برطانیہ کی شہریت نہ مل سکی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ مئی میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، غیرملکی اداکارہ قوانین کے مطابق تین شرائط پر پورا نہیں اتر رہیں جس کی وجہ سے انہیں تاحال شہریت نہ دی جاسکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میگھن نے اپنی منگنی کے فوری بعد یعنی دو سال قبل ہی برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی تھی جس کا  انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

- Advertisement -

برطانوی قانون کے مطابق میگھن مارکل جن تین شرائط پر پورا نہیں اترتیں اُن میں کسی غیر ملکی لڑکے یا لڑکی کا منگنی کے بعد 6 ماہ میں شادی ضروری ہے، جبکہ انہیں رشتہ واضح کرنے کے لیے کاغذات بطور ثبوت جمع کرانے ہوں گے جن میں ای میلز، فون پر بات چیت، چھٹیوں اور ٹکٹس وغیرہ شامل ہیں۔

قانون کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کا شادی کے بعد برطانیہ میں تین سال گزارنا لازم ہے، اُس کے بعد ہی شہریت حاصل کرنے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی میگھن مارکل آب دیدہ ہوگئیں

دوسری جانب شاہی خاندان کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’شہزادی کو بھی شہریت حاصل کرنے میں اتنا ہی وقت لگے گا جتنا عام لوگوں کو لگتا ہے، انہیں بھی امیگریشن سمیت دیگر مراحل سے عام شہری کی طرح گزرنا ہوگا جس کے بعد شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ میگھن مارکل کا تعلق امریکا سے ہے اور وہ شادی کے بعد سے برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں