سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے کا مقصد مودی کا ووٹرزکی ہمدردی حاصل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ مودی کو الیکشن کے پہلے مرحلے میں شکست نظرآ رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی پاکستان پرحملےکی منصوبہ بندی کررہا ہے، مودی بالاکوٹ جیسا ایک اورحملہ کرنا چاہتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پر حملے کا مقصدمودی کا ووٹرزکی ہمدردی حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے حربے استعمال کررہے ہیں، مودی لوک سبھا میں اکثریت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سربراہ نے غیر قانونی مسلمان مہاجرین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئ کہا تھا کہ انہیں خلیج بنگال میں پھینک دیا جائے گا۔
امیت شاہ کے اس بیان پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے تنقید کی گئی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بیان کو ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں : بی جے پی رہنما مانیکا گاندھی کی مسلمان ووٹرز کو دھمکی
یاد رہے کہ 12 اپریل کو بی جے پی کی رہنما مانیکا گاندھی نے جلسے کے دوران پنڈال میں موجود تمام ووٹرز کو کہا تھا کہ وہ ان کا پیغام ہر جگہ پھیلا دیں کہ وہ مسلمان ووٹرز کے بغیر جیتنا نہیں چاہتیں، اگر ایسا ہوگیا تو مسلمان مشکل میں آجائیں گے۔