اشتہار

سُروں کے شہنشاہ استاد مہدی حسن مرحوم کی سالگرہ پر گوگل کا خراجِ تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں اپنا فرنٹ پیچ مہدی حسن مرحوم کی تصویر  سے سجالیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ گائیک اور شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل بنادیا۔

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی ہے، دنیائے غزل کے شہنشاہ مہدی حسن اٹھارہ جولائی سن انیس سو ستائیس میں پیدا ہوئے، انہوں نے نے انتھک محنت اور لگن سے فن غزل میں دنیا بھر میں اعلیٰٰ مقام بنایا۔

- Advertisement -

پاکستان کے معروف گلوکار مہدی حسن نے ہزاروں فلمی گیت، ملی نغمے، غزلیں گائیں، مہدی حسن کو کلاسیکی گانوں میں مہارت حاصل تھی یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر کے معروف گلوکار مہدی حسن کی آواز کے شیدائی تھے۔

مہدی حسن تیرہ جون سن دو ہزار بارہ کو شدید علالت کے باعث اپنے چاہنے والوں کو  سوگوار چھوڑ گئے لیکن وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

مہدی حسن1927ء میں بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاؤں لُونا میں پیدا ہوئے، اُن کے والد اور چچا دُھرپد گائیکی کے ماہر تھے اور مہدی حسن کی ابتدائی تربیت گھر ہی میں ہوئی، خود اُن کے بقول وہ کلاونت گھرانے کی سولہویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں