جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، شہریوں میں خوشی کی لہر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موسم سرما کی پہلی بارش نے کراچی کو مہکا دیا ۔ مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرماکی پہلی برکھارُت نے سردی کو دستک دے دی۔ کراچی میں سورج کے آنکھ کھولنے سے پہلے بادلوں نے شہرکوگھیرلیا۔

شہر میں ہونے والی بارش کے باعث درجنوں گاڑیاں حادثات کا شکار ہو گئیں۔ سائٹ ایریا،ناظم آباد،اورنگی ٹاؤن ، صدر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیزی بارش ہوئی۔ جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی اور کئی موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

ہلکی بارش کے باعث شہید ملت روڈ، شارع فیصل پر درجنوں موٹر سائیکلیں پھسلنے کے باعث متعدد افراد زخمی جبک نیپا کے پل پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی ہلکی بارش کے بعد سردی بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں