کراچی : سورج نے کراچی میں آگ برسانا شروع کردی۔ موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
کراچی کےشہریوں کو سورج نے فروری میں ہی آنکھیں دکھانا شروع کردیں ، گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سینٹی گریڈ چھتیس تک پہنچ گیا۔
پورا ملک موسم بہار کے مزے لوٹ رہا ہے اور کراچی والے گرمی سے پریشان ہیں، گزشتہ روز پڑنے والی گرمی سے بیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اس سے قبل انیس سو چھیانوے میں فروری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس اعشاریہ ایک ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حررات میں اضافے کا سبب سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کا بند ہونا ہے۔ ہوا میں نمی کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت بہت ذیادہ محسوس نہیں ہوگی۔