کوئٹہ : شمالی اور بالائی بلوچستان میں شدید سردی نے عوام کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا ، بلوچستان میں شدید سردی کی لہر بدستور برقرا رہے۔
کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ درجے سینٹی گریڈ گرگیا۔
دوسری جانب قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی آٹھ درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،کوئٹہ میں سردی کے باعث گیس پریشر کم ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
شہر کی دکانیں اور مارکیٹیں سرشام بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں سنسان نظرآتی ہیں ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔