اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہم کسی کو برا بھلا کہنے یا اداروں پر تنقید کیلیے نہیں نکلے، محمود خان اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو برا بھلا کہنے نکلے ہیں نہ اداروں پر تنقید کیلیے نکلے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اتحاد اس لیے نہیں بنا کہ کسی سے حکومت چھینی جائے بلکہ اس لیے بنا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد اس لیے بنا ہے کہ مینڈیٹ رکھنے والوں کو حکومت دی جائے اور پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لیے ہم نے نرم راستہ اپنایا ہے، ہم اس لیے نکلیں ہیں کہ پاکستانیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری راستہ اپنا کر سیاسی جدوجہد کریں گے اور آئین کے مطابق چلیں گے، ہم نے مطالبات رکھ دیے ہیں کسی نے نہ مانے تو پھر ہم سے گلہ نہ ہوگا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مقبول ترین لیڈر ہیں، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے جدوجہد کریں گے، پوری قوم سے اپیل ہے اس کار خیر میں بھرپور شرکت کریں، عوام ہمیں مشورہ دیں، راستہ دکھائیں کہ ہم کیا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں