ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

محمود خان اچکزئی ملک دشمن منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن عناصر منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی کھل کر ریاست دشمن عناصر کی پشت پناہی کرنے لگے ہیں، فوج کے خلاف نعرے لگانے اور فوج کو بدنام کرنے والے منظور پشتین کی حمایت کے لیے پیغام جاری کردیا، اچکزئی نے نہ صرف پشتونوں کو منظور کی حمایت پر اکسایا بلکہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی بھی ترغیب دی۔

محمود خان اچکزئی نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ منظور پشتین کے حق میں گھروں سے باہر آئیں اور معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں، اچکزئی نےخاص طور پر پشتونوں کو باہر نکلنے کا پیغام دیا۔

منظور پشتین کی ریاست دشمنی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی، اس کے جلسے میں قومی پرچم لانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور دوسری طرف محمود اچکزئی بھی زہر آلود تقریروں کی وجہ سے بڑے بدنام ہیں۔


منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور


دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے پیر کو واضح کیا کہ فوج خود پر الزام برداشت کرلے گی لیکن ریاست مخالف پروپگینڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران منظور پشتین کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ منظور پشتین اور محسن داوڑ کی تمام جی او سیز سے بات کرائی گئی، انھیں یقین دلایا گیا تھا کہ مسائل حل ہوں گے۔


بھارت امن کی خواہش کو ہماری کم زوری نہ سمجھے، میجرجنرل آصف غفور


انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کے بعد منظور پشتین کی سوشل میڈیا پر مہم چل پڑی اور اس کی آئی ڈیز افغانستان اور بیرون ملک سے چلنا شروع ہوگئیں، فوج کے خلاف پاکستان سمیت بیرون ملک مظاہرے کیے گئے، آرٹیکل لکھے گئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں