اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ہم اس حکومت کو نکال کر رہیں گے، محمود اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم اس حکومت کو نکال کر رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ زور اور زر سے آنے والی حکومت نہیں مانتے، کوئی مانے یا نہ مانے ہم اس حکومت کو نکال کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سب سے مقبول لیڈر ہے، تحریک انصاف پر پابندی کی بات کرنے والوں کا دماغ خراب ہے۔

- Advertisement -

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ کوئی ہمیں گالی نہ دے، گالیاں دینا ہمیں بھی آتی ہیں، ہم نے اس کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے، میں اللہ کے سوا کسی طاقت کو نہیں مانتا،جو مظلوم کا ساتھ نہیں دے گا وہ ہمارا ساتھی نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک بربادی کی طرف جائے، ملک بہت کمزور ہو چکا ہے، آئیں! پاکستان کو ایسا جمہوری ملک بنائیں جہاں عدل ہو، انصاف کا بول بالا ہو ،طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہونی چاہیے۔

محمود اچکزئی کا مزید کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم غلاموں کی طرح نہیں رہیں گے، ملک میں دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں