پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

میں اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کیلئےتیارہوں ، محمود خان اچکزئی کا خواجہ آصف کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کمیں اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیر دفاع کو اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہوں گا آئین کی بالادستی کیلئے بات کرے۔

کوئی کسی کی گود میں نہیں پلا، یہاں سب ذمہ دارلوگ بیٹھےہیں، ایک دوسرے کو طعنے نہ دیں اور مل کر حل نکالیں ۔۔

نوازشریف کابیان آیاسب بیٹھ کربات کریں لیکن میاں صاحب مذاکرات کی بات کرتے ہیں پیچھےسے چھریاں مارتےہیں،

یاد رہے وزیردفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن اتحادکےسربراہ سےب راہ راست سوال کرتے ہوئے کہا تھا کیا محمود خان اچکزئی اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کریں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اس وقت این آراو مانگ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کو ریلیف دے، جب تک نو مئی زندہ ہے، کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں