پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا کہ دشمن نے الیکشن جیتنےکے لئے جھوٹ اور افواہوں کے پہاڑ کھڑے کیے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. محمود خان کہنا تھا کہ ہم دائمی امن کے لئے قربانیاں دیتے کبھی نہیں تھکیں گے.
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حقیقت کے جھونکے نے جھوٹ کے پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر دیا.
[bs-quote quote=”دشمن نے الیکشن جیتنےکے لئے جھوٹ اور افواہوں کے پہاڑ کھڑے کیے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”محمود خان”][/bs-quote]
محمود خان کا کہنا تھا کہ دشمن نے جنگی حربے کی طور پر سچائی کا گلہ گھونٹا، دشمن 20 ویں صدی میں رہ رہا ہے، ہماری تیاری 21 ویں صدی کی ہے.
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ دشمن نے اپنی طاقت آزمائی، لیکن منہ کی کھائی، ہم متحد ہیں.
مزید پڑھیں: مودی خطے کو آگ میں دھکیل رہے ہیں، دلی سرکار پلوامہ پر سیاست کر رہی ہے: وزیر خارجہ
یاد رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نریندر مودی پورے خطےکو آگ میں دھکیل رہے ہیں، دلی سرکار پلوامہ واقعے پر سیاست کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں کہ مودی نے کھوئی ہوئی مقبولیت بڑھانے کے لئے یہ ڈراما کیا، مزید ملٹری فرنٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے، جارحیت ہوئی تو دفاع کریں گے۔