لاہور : پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان آج50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق خوشخبری سنائیں گے، جنوری کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، لاہور میں گھر کی قیمت 14 سے 16 لاکھ روپے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے 50 لاکھ گھروں سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا اربن یونٹ نےگھروں کی تعمیراورپلان سےمتعلق محنت کی ہے، مران خان آج50 لاکھ گھروں کی تعمیرسےمتعلق خوشخبری سنائیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے100 دنوں میں 14میٹنگزکیں، پنجاب میں 10 لاکھ کینال زمین کی نشاندہی کردی گئی ہے، اس وقت لاہور،فیصل آباد اور ملتان میں گھروں کی کمی کا سامنا ہے، ابتدائی طور پر لاہور، فیصل آباد، ملتان کو فوکس کریں گے، بعد میں پنجاب کےدیگرشہروں کوبھی فوکس کریں گے اور نرم شرائط پر قرضے دیں گے۔
محمودالرشید نے کہا حکومتی زمین پرسبسڈائزریٹ پرپلاٹ دیں گے، جنوری کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، کوشش ہے3 اور 5مرلہ کے مکانات بنا کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ اوراوکاڑہ میں اپارٹمنٹس بلاک بھی بنائیں گے، پرائیویٹ ڈیویلپرز کو90 دن میں تمام این اوسی جاری کریں گے، آشیانہ کو چلانا ہے یا نہیں بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، لاہور میں گھر کی قیمت 14 سے 16 لاکھ روپےہوگی۔
خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے 100 دن مکمل کرلئے ہیں ،اس دوران حکومت نے کون سے اہداف حاصل کرلیے اور کون سے باقی ہیں؟، وزیراعظم عمران خان حکومت سوروزہ پرفارمنس سے آج قوم کو آگاہ کریں گے، تقریب کی ٹیگ لائن’’رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی‘‘ طے کی گئی ہے۔