لاہور: وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت کیں لیکن کام نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے انجینیئرنگ یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے حکومت کو سرمایہ لگانے کی ضرورت پیش نہ آئے، حکومت براہ راست ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شامل نہیں ہوگی۔ قبضہ مافیا سے وا گزار زمینیں بھی منصوبے میں شامل کی جائیں گی۔
محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت لینڈ بینک پر کام کر رہی ہے، ہاؤسنگ پروجیکٹ کا فریم ورک بہت جلد قوم کے سامنے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت کیں لیکن کام نہیں کیا۔