پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

مہنازبیگم کوخاموش ہوئے تین برس بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوئل کی مانند خوبصورت آوازکی مالک گلوکارہ مہناز بیگم کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔

میٹھی آوازاوردلکش اندازکی مالکہ بیگم مہناز پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا وہ ستارہ تھیں جہنوں نے اپنی آوازکی بدولت کئی برس تک مداحوں کواپنے سحرمیں جکڑے رکھا۔

انہوں کے مختلف اقسام کے گیت گائے تاہم غزل، ٹھمری، دادرہ، خیال، سلام، نوحہ اورمرثیہ میں خاص مہارت رکھتی تھیں۔ وہ برصغیر کی مشہور گلوکارہ کجن بیگم اورعبدللہ عبدللہ تسنیم کی صاحبزادی تھیں۔

- Advertisement -

مہناز بیگم نےسترکی دہائی میں فلمی دنیامیں قدم رکھااوردیکھتے ہی دیکھتےافق پردرخشاں ستارہ بن گئیں۔ان کی سریلی آوازجلد ہی فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئی تھی۔

مہنازبیگم نے ساڑھے تین سو سے زائد فلموں کے لیے ڈھائی ہزارسے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے۔ حکومت پاکستان نے موسیقی کے شعبے میں مہناز کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

مہنازکومتعددباربہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازاگیا جن میں 1973 سے لے کر1985 تک لگا تارسات ایوارڈ حاصل کرنے کا بھی اعزاز شامل ہے۔

مہناز بیگم طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشراورپھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں اورانیس جنوری دو ہزار تیرہ کو اپنے مداحوں کو الوداع کہہ کراس دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ مہنازآج تین سال بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں