لندن: وزیراعظم نواز شریف سے ایک سینئر امریکی اہلکارنے ملاقات کی جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے لال مسجد سے روابط کے ثبوت فراہم کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اورامریکی صدر اوبامہ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سینئرامریکی اہلکارنے ان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں امریکی اہلکارنے وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر کاپیغام دیا جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد سے روابط کے ثبوت پیش کئے گئے۔
کیلی فورنیا فائرنگ،2مبینہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکارنے وزیراعظم کو تاشفین ملک کی لال مسجد کے امام مولاناعبدالعزیزکے ساتھ تصاویربھی دکھائیں۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز مہر تاشفین ملک اور ان کے شوہر رضوان فاروق نے معذروں کی بحالی کے مرکز پرمبینہ طورپر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
امریکی پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں دونوں مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔