جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

شوہر نے دھمکی دی ہے اگر وزن بڑھا اور ’آنٹی‘ لگیں تو چھوڑ دوں گا، مہرالنسا اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مہرالنسا اقبال کا کہنا ہے کہ شوہر نے دھمکی دی ہے کہ جس دن تمہارا وزن بڑھا اور آنٹی لگیں تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔

مہرالنسا اقبال گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں اور انہوں نے شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ نے پاکستانی نژاد برطانوی شخص سے شادی کی اور حال ہی میں وہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ مہرالنسا کی یہ خواہش ہے کہ وزن نہیں بڑھانا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ میری اپنی بھی خواہش ہے اور میرے میاں بھی خواہش تھی اس نے کہا کہ جس دن تمہارا وزن بڑھا اور تم آنٹی بنیں تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔

ندا یاسر نے کہا کہ جواب میں تم بھی بولو کہ جب تم گنجے اور تمہارا پیٹ نکلا تو میں تمہیں چھوڑ دوں گی۔

مہرالنسا اقبال نے کہا کہ میں اس بات کو سیریس نہیں لیتی، وہ مجھے نہیں چھوڑ سکتے اگر میں آنٹی بن گئی اور انہوں نے مجھے چھوڑا تو آدھی جائیداد میری ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ساس اور شوہر سمیت گھر میں کسی کو بھی اردو سمجھ نہیں آتی اور اگر وہ اردو سمجھتے ہوتے تو ان کی بہت ساری لڑائیاں ہو چکی ہوتیں۔

مہر النسا اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے جِم جاتے ہیں لیکن واپسی پر ڈھیر سارا کھانا لے کر آتے ہیں، اس لیے انہیں جِم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ان کے مطابق وہ بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے جِم جاتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کام کرتے رہنا ان کی اولین ترجیح ہے، اگر مستقبل میں وہ شوبز میں نہ بھی رہیں تو کوئی نہ کوئی کام کرتی رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں