شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہرالنسا اقبال برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہرالنسا اقبال کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداح انہیں شادی کی مبارک باد دے رہے ہیں۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب برطانیہ کی پہلی مسجد میں ہوئی جس میں قریبی عزیز اور دوست احباب نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
مہرالنسا اقبال نے شادی میں سرخ رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ دولہے نے سرمئی رنگ کا سوٹ زیب تن کیا۔
یہ پڑھیں: مہرالنسا اقبال کی مایوں کی ویڈیو وائرل
وائرل تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نکاح کی مختصر تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا تھا اور ان کے دولہا میاں کا نام زکریا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مہرالنسا اقبال کی مایوں کی تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، جنہیں انہوں نے خود شیئر کیا تھا۔
اداکارہ مہرالنساء اقبال ڈرامہ سیریل ایک ستم اور سمیت دیگر کامیاب پراجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت چکی ہیں۔