مدینہ : ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جمعے کا روز مسجد نبوی ﷺ میں گزارا رحمتِ دو عالم کے در پر حاضری بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کو اپنی والدہ اور بھائی دانش کے ہمراہ 29 نومبر کو عمرہ ادائیگی کی سعادت نصیب ہوئی جس کے بعد اب وہ مقدس مقامات کی زیارتیں کررہی ہیں۔
گزشتہ جمعہ مہوش حیات نے مسجد الحرام میں گزارا اور عمرہ ادائیگی کے بعد رب کا شکر ادا بھی کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو فریضہ مقدس ادا کرنے کی خوش خبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اللہ کی رحمت سے انہوں نے عمرہ ادا کرلیا۔
انہوں لکھا تھا کہ ’فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے بعد میرے جو جذبات ہیں انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک اچھا سفر ہے اور میری دعا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرے کی سعادت حاصل ہو‘۔
مزید پڑھیں: اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، مہوش حیات نے فرمانِ الہٰی شیئر کردیا
مہوش حیات نے اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور انہوں نے مسجد نبوی کے آنگن میں اس پرمسرت موقع کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔
Jahaan Roza-e- Pak-e-Khairul wara hai,
Woh Jannat nahi hai to phir aur Kia hai..
Kahaan Main .. kahaan yeh Madine ki galiyaan,
Yeh qismat nahi hai to phir aur Kia hai 🤲🏻#JummaMubarak pic.twitter.com/WTcpte14Go— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 6, 2019
اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے جمعے کی مبارک باد کی اور نعتیاں کلمات لکھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
’جہاں روضۂ پاکِ خیرالوریٰ ہے،
وہ جنت نہیں تو پھر کیا ہے،
کہاں میں، کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں،
یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے‘۔
دوسری جانب دانش حیات نے بھی مسجد نبوی کے دروازے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نعتیہ شعر ’غمِ حیات نہ خوفِ قضا مدینے میں‘ تحریر کیا۔
Gham e Hayat na khauf e kazaa madinay main ❤ pic.twitter.com/jpPB7583P6
— DanishHayatofficial (@danishhayat236) December 6, 2019