ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

مہوش حیات کینیڈین ہپ ہوپ اسٹار کی مداح نکلیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کینیڈن ہپ ہوپ اسٹار کی مداح نکلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ کینیڈین ہپ ہوپ اسٹار ڈریک کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایسا ہی ہوتا ہے جب موسیقی اور رقص سے بے پناہ محبت رکھنے والے دو دوست اکٹھے ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ امریکی گلوکارہ لیبی انسا فونجی کے مشہور گانے ’پیوپل‘ پر ڈانس کررہی تھیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اس چیلنج میں کودنا پڑا بس اس گانے اور ڈانس کو پسند کریں۔‘

واضح رہے کہ مہوش حیات کچھ عرصہ قبل مارول اسٹوڈیوز کی منی سیریز مس مارول میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

مہوش حیات نے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، کبریٰ خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں