اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

لائف پارٹنر میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں؟ مہوش حیات نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز کی مایہ ناز اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے بہت سے رشتے آتے ہیں، مگر میں ٹال مٹول کردیتی ہوں، پچھلے ایک دو سال قبل میں نے اس حوالے سے سوچنا شروع کیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ہمسفر سے میں پائی جانے والی خصوصیات کے حوالے سے بھی بات کی۔

میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جس سے شادی کروں گی وہ قابل انسان ہونا چاہئے۔ کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتا ہو۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ وہ رحم دل انسان ہونا چاہئے، اس کے علاوہ وہ اپنی فیملی اور کام کے حوالے سے اپنے معاملات کو کیسے دیکھتا ہے؟ ان سب چیزوں کو دیکھنا ضروری ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی میں صرف دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہوتا ہے، تو ہر چیز دیکھ کر فیصلہ کروں گی۔

شوبز فیلڈ میں ہونے والی دھوکہ دہی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مہوش نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ پر جاکر معلوم ہوا کہ اس کا اسکرپٹ ہی بدل گیا اور جو میرا کردار تھا وہ بھی نہیں رہا، جس پر میں احتجاجاً کام نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دن کے بعد سے میں نے سیکھا کہ کوئی بھی کام تحریری معاہدے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے، اس کے علاوہ میں خود تمام معاملات کا بغور جائزہ لیتی ہوں، ویسے بھی وہ تجربہ میرے لیے اچھا رہا۔

مہوش نے بتایا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ایڈ سے کیا تھا اور جو پہلا چیک ملا اسے اپنی والدہ کو دیا یہ چیک ملنے پر مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی تھی۔

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش رہی ہے کہ میں چیلنجنگ کردار ادا کروں اور میرا کام پچھلے کردار سے مختلف ہو میں ہر کردار قبول کرنے سے پہلے کہانی اسکرپٹ اور ڈائریکٹر کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں