تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر مہوش حیات فکر مند

کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذموم جرم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مہوش حیات نے، چند روز قبل بچوں سے زیادتی میں ملوث عالمی گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں سے زیادتی ایک گھناؤنا ترین جرم ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کے ملزم کی گرفتاری کے موقع کو بچوں کو استعمال کرنے والے مافیاز اور نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔

مذکورہ ملزم کو 2 روز قبل راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم سہیل ایاز عرف علی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر برطانیہ اور اٹلی میں بھی سزا کاٹ چکا ہے، ملزم کو گھناؤنے جرم کے باعث دونوں ممالک سے بے دخل کیا گیا۔

ملزم نے پولیس کی حراست میں پاکستان میں 30 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا، ملزم برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کرتا تھا۔

خیال رہے کہ مہوش حیات کو گزشتہ ماہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔ مہوش نے اس موقع کو لڑکیوں کی فلاح کے لیے استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -