شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے آئندہ سال 2026 میں شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ مہوش حیات، سمیع خان اور سونیا حسین نے اپنی بہنوں کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
مہوش حیات نے بتایا کہ ساتھ بیٹھی خاتون کے مطابق میں 2026 میں شادی کروں گی۔
ندا یاسر نے پوچھا کہ سونیا حسین کی بہن نے آپ کا کوئی نقصان کیا ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ نقصان نہیں کرتیں لیکن چھپ چھپ کر میرے کپڑے پہن لیتی ہیں۔
اداکارہ نے بچایا کہ بہن کے بچے گھر کے لیمپ وغیرہ توڑ دیتے ہیں لیکن وہ تو بچے ہیں۔
سونیا حسین نے بتایا کہ مجھے تو بہنوں سے فائدہ ہی ہوتا ہے یہ لوگ میری چیزیں مینج کرتی ہیں، مجھے مشورے دیتی ہیں یہ میری ایک ٹیم کی طرح ہیں۔
میزبان نے پوچھا کہ کیا سمیع خان نے بھائی کو یا بھائی نے سمیع کو بلیک میل کیا؟ اداکار کے بھائی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بڑا ایک سلسلہ ہے جسے یہاں بتا نہیں سکتا۔
سمیع خان نے بتایا کہ بھائی کو میں کبھی بلیک میل نہیں کرسکا کیوں یہ ثبوت نہیں چھوڑتے انہوں نے مجھے بہت بلیک میل کیا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ بہن نے مجھے بلیک میل کیا تھا، اس نے دو ڈھائی سال مجھے بلیک میل کیا تھا، امی کو پھر خود میں نے بتادیا تھا پھر بہن کی کلاس ہوئی تھی۔