جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے گانے کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ اور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے آنے والے گانا کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

بھارتی میوزک لیبل ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والے گانے ’جٹ مکھما‘ میں دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ جلوے بکھیرے۔

یہ گانا بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے میوزک ایلبم ’گلوری‘ کا حصہ ہے اور اب مذکورہ ایلبم کے گانے کی ویڈیو کا ٹیزر بھی پیش کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مہوش حیات کو جاری کیے گئے ٹیزر میں انتہائی بولڈ انداز میں ہنی سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ پرتیعش ہوٹل کے ریڈ کارپٹ پر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by T-Series (@tseries.official)

بتایا گیا ہے کہ اس گانے کو 8 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا، گانے میں مہوش حیات کو گلوکار کی محبوبہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ گانے سے مہوش حیات پہلی بار بھارتی میوزک انڈسٹری میں جلوہ گر ہوں گی، اس سے قبل وہ امریکی ویب سیریز سمیت دیگر عالمی منصوبوں میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مہوش حیات اپریل 2024 میں ہی بتا چکی تھیں کہ وہ جلد ہی بھارتی ریپر کے ساتھ گانے میں دکھائی دیں گی۔

پہلی بار دھوکا کس نے دیا؟ مہوش حیات نے راز کی بات بتادی

مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی ابتدائی طور پر جنوری 2024 میں دبئی میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، لیکن بعد ازاں اداکارہ نے بھارتی گلوکار کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں