ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جوبائیڈن کا صدر بننا کس پاکستانی اداکارہ کے دوستوں کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

جوبائیڈن نے ایک روز قبل امریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا اور انہوں نے کل سے ہی سرکاری امور انجام دینا شروع کردیے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد مسلمانوں پر سفری پابندی، طبی مسائل اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے۔

بعد ازاں جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کی اور انہیں سب کی عزت کرنے کی ہدایت کی۔

جوبائیڈن نے ملازمین کو مخاطب کر کے خبردار کیا کہ اگرانہوں نے کسی کی عزت نہیں کی اور کسی کی بھی تضحیک کرتے نظر آئے تو انہیں موقع پر ہی نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

جوبائیڈن کو امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے، تقریباً ہر شخص نے ہی امریکی صدر کی تبدیلی کو مثبت قرار دیا۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے متعلق ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک بار پھر تمام نظریں امریکا کے نئے صدر جانب ہوگئیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اُس کی دنیا بھر میں گونج ہوتی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا ہر چار سال بعد ہوتا ہے‘۔

مہوش حیات نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ یہ تبدیلی میرے امریکا میں رہنے والے دوستوں اور دیگر لوگوں کے لیے اچھی ثابت ہوگی اور اُن کے لیے یہ ایک نئی شروعات کا اشارہ ہوگا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں