جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

مہوش حیات اور ایچ ایس وائی کی فلم ’اجازت‘ کی پہلی جھلک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات اور مشہور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین پہلی بار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کیلیے ایک ایسی آن اسکرین جوڑی لا رہا ہے جس کے بارے میں کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔

’اجازت‘ کے عنوان سے بننے والی ٹیلی فلم میں مہوش حیات اور حسن شہریار یاسین نطر آئیں گے۔ چند گھنٹے قبل فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی جسے یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب پذرائی مل رہی ہے۔

- Advertisement -

مہوش حیات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں سے خوب شہرت حاصل کی اور اس کے علاوہ ہالی وڈ میں بھی نام کمایا۔ انہوں نے مارول اسٹوڈیوز کی مس مارول سے مداحوں کے دل جیتے۔

دوسری جانب حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائی بھی پاکستان کے مشہور ڈیزائنر ہیں جن کے ملبوسات اکثر فنکار زیب تب کرتے ہیں۔

فلم ’اجازت‘ جلد نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں