پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

مہوش حیات، نازیہ حسن کا گانا گنگنا کر مشکل میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات، نازیہ حسن کا گانا گنگنا کر مشکل میں آگئیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والی ایک پارٹی میں گلوکارہ نازیہ حسن کا مقبول گانا ’بوم بوم‘ گنگایا جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مہوش حیات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نازیہ حسن کا گانا ’بوم بوم‘ گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

- Advertisement -

تاہم صارفین کو مہوش حیات کی آواز ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے اداکارہ پر تنقید کے نشتر چلانا شروع کردیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مہوش حیات باتھ روم سنگر ہیں۔‘ دوسرے صارف نے ان کی ’ڈسکو پارٹی‘ میں شرکت پر تنقید کی۔

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’نازیہ حسن کی روح رو رہی ہوگی۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’سب یہی کہہ رہے ہیں کہ برائے مہربانی مائیک کو چھوڑ دو۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں