پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا نیا اور منفرد انداز مداحوں کو بھا گیا۔ اداکارہ کی تصویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اسٹوری اپ ڈیٹ کی۔ مہوش حیات نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر لگائی جس میں وہ چشمہ پہنے موبائل فون استعمال کر رہی ہے۔
اس سے کچھ دیر قبل مہوش حیات نے ویڈیو پوسٹ کی اور کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ "پوسٹ ورک آؤٹ گلو”۔ مہوش حیات کی ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اداکارہ کی تصویر اور ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں مہوش حیات کسی ہوٹل کی لابی میں واک کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ "بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں۔”
View this post on Instagram
مہوش حیات کی اس ویڈیو کو ہزاروں مداحوں نے دیکھا۔