پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
مہوش حیات نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کچھ نئی تصاویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا: ’تمہیں اپنی نظروں سے مار ڈالوں یا مسکراہٹ سے؟‘
انہوں نے تصاویر لینے پر اداکارہ کبریٰ خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’میں اب جان چکی ہوں کہ اپنے اگلے فوٹو شوٹ کے لیے کس سے رابطہ کرنا چاہیے‘۔
- Advertisement -
مہوش حیات نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر اپنی تین تصاویر شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تب کیا تھا۔
تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا: ’آؤ حضور، تم کو ستاروں میں لے چلوں‘۔ دراصل یہ بھارتی فلم ’قسمت‘ کے گانے کا جملہ ہے۔
View this post on Instagram