بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سکون اور اعتماد دینے والے شخص سے شادی کروں گی، مہوش حیات

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ سکون اور اعتماد دینے والے شخص سے شادی کروں گی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق اظہار خیال کیا اور کہا کہ فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رومانوی ضرور ہوں لیکن حقیقت پسند بھی ہوں اور زندگی میں ایسا ساتھی چاہتی ہوں جو سکون اور اعتماد دے۔

یہ پڑھیں: مہوش حیات نے آئندہ سال شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

مہوش حیات نے کہا کہ شادی کے فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کروں گی اور ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈرامہ سیٹ پر ہدایتکاروں کی باریکیاں غور سے دیکھتی ہیں تاکہ مستقبل میں بطور ہدایتکارہ خود کو تیار کر سکیں۔

انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں موجود دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرد فنکاروں کو عمر بڑھنے کے باوجود نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کی آزادی ہے، جبکہ خواتین کو ان کی عمر پر جانچا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ خاتون کی صلاحیت اور محنت کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ مغربی انڈسٹریز میں عمر کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی بلکہ بالی ووڈ میں فٹنس کو سراہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں