کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی ہم آواز بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم کوویڈ 19 کے سبب آگے آئیں اور وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ہے ان مشکل وقتوں میں آپ کے ملک کو ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ کا حصہ بنیں اور اپنے شہریوں کا بھرپور ساتھ دیں۔
Our Overseas Pakistanis have never let us down. Your country once again needs you in these difficult times. Please come forward and support the PM's COVID-19 Appeal. Every bit counts . Please click on the link below
👇🏻https://t.co/u28olgT2Cr#Pakistanis4Pakistanis 🇵🇰
@mophrd pic.twitter.com/AlHNKTuJw9— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 13, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ کر حصہ لیں۔
یاد رہے کہ شوبز فنکار بھی کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں، اس سے قبل کھلاڑیوں نے غریب طبقے کی مدد کی۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 4 ہزار 186 مریض زیر علاج ہیں، کرونا کے باعث 93 اموات ہوئیں اور 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا سے 1ہزار 95 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔