جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

مبشرا جعفر کو بھائی نے پاگل کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں عائزہ خان (مبشرا جعفر) کو بھائی نے پاگل کہہ دیا۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی (زید)، عائزہ خان (مبشرا جعفر)، عثمان پیرزادہ (جعفر)، شہزاد نواز، ازیکا ڈینئل (آئرا)، اعجاز اسلم (عامر)، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ (محب)، سبینہ سید (کشمالہ)، روحی غزل، شیزا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’مبشرا جعفر کو شوہر محب طلاق دے دیتے ہیں جس کے بعد وہ سائیکاٹرسٹ سے رجوع کرتی ہیں۔

مبشرا سے بھائی پوچھتے ہیں کہ ’وہ جو تمہارے ساتھ گئی وہ کون تھی۔‘ مبشرا بتاتی ہیں کہ ’میری سائیکاٹرسٹ ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’تم نے بہت دیر نہیں کردی۔‘

مبشرا بھائی کی یہ بات سن کر غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کہنا ہو تو سامنے کہا کرو۔‘ بھائی کہتے ہیں کہ ’اچھا تو میں یہ کہنا چاہ رہا تھا یہ جو تم سائیکاٹرسٹ کھیل رہی ہو کچھ عرصہ پہلے کھیل لیتیں تو تمہاری اور ہماری سب کی زندگی میں بہت سکون ہوتا۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’کیا کہنا چاہتے ہو پاگل ہوں میں تم کونسا پرفیکٹ ہو، تمہیں تو پیدا ہوتے ہی گلا دبا کر مار دینا چاہیے تھا، تم نے کونسا بھائی کا حق ادا کردیا ہے اس دن محب مجھ پر ہاتھ اٹھا رہا تھا تم خاموش وہیں کھڑے تھے جو تمہیں کرنا چاہیے تھا وہ اس دن زید نے کیا۔‘

بھائی کہتے ہیں کہ ’تم کیا چاہتیں تھیں کہ تمہارے پاگل پن میں آکر میں بھی پاگلوں والی حرکت کرتا، تمہارے اسی مزاج کی وجہ سے اس مڈل کلاس محب نے تمہیں چھوڑا ہے۔

’میں‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں