13.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’میرے گھر رشتہ لے کر آجاؤ‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں آئرا نے زید کو اپنے گھر رشتہ لانے کیلیے کہہ دیا۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی (زید)، عائزہ خان (مبشرا جعفر)، عثمان پیرزادہ (جعفر)، شہزاد نواز، ازیکا ڈینئل (آئرا)، اعجاز اسلم (عامر)، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ (محب)، سبینہ سید (کشمالہ)، روحی غزل، شیزا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ آئرہ، زید کو فون کرکے کہتی ہیں کہ ابھی اسی وقت میرے گھر رشتہ لے کر آجاؤ۔‘ زید کہتے ہیں کہ ’مذاق کررہی ہوں۔‘ جس پر وہ رونے لگ جاتی ہیں۔

آئرا کہتی ہیں کہ ’تم نے کہا تھا جب میں کہوں گی رشتہ لے کر آجاؤ گے ابھی آؤ، میں بھائی بھابھی کی زندگی پر مسلط نہیں ہونا چاہتی ہوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’میری وجہ سے ان کی زندگی متاثر ہوگئی ہے۔‘

زید کہتے ہیں کہ تم اپنے بھائی بھابھی سے میرا ذکر کرکے انہیں میرے بارے میں بتاؤ، تب تک میں بابا سے بات کرتا ہوں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’پریشان نہیں ہو ہم کچھ نہ کچھ کرلیں گے۔‘

کیا آئرا اور زید کی شادی ہوجائے گی؟ یا ان کے والد بزنس کی خاطر مبشرہ سے ان کی شادی کروادیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’میں‘ کی اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں