منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

’اگر شوہر صدر بنے تو۔۔۔‘: میلانیا اور ٹرمپ میں طے معاہدہ منظر عام پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق خاتون اوّل میلانیا میں صدارتی الیکشن جیتنے کی صورت میں ہونے والا معاہدہ منظر عام پر آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کیلیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں مصروف ہیں، لیکن اگر وہ ایک بار پھر صدر بنے تو ان کی اہلیہ میلانیا عوامی سطح پر زیادہ نظر نہیں آئیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے شوہر سے معاہدہ کیا ہے کہ ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد وہ ہفتے میں 24 گھنٹے ان کے ساتھ نہیں ہوں گی بلکہ بیٹے کو وقت دیں گی۔

- Advertisement -

سابق خاتون اوّل نے یہ معاہدہ اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے بیٹے بیرن ٹرمپ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ 18 سالہ بیٹا جلد ہی نیویارک شہر میں ایک یونیورسٹی میں پڑھائی شروع کرنے والا ہے جبکہ میلانیا بیٹے کی نئی زندگی میں اس کا بھرپور ساتھ دینا چاہتی ہیں۔

معاہدے میں کہا گیا کہ میلانیا ایک ماں ہیں اور وہ پہلے سے ہر مہینے کا کچھ حصہ یا چند ہفتے نیویارک میں گزارنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، بیرن ٹرمپ نے اس سے قبل کبھی اکیلے بیرون ملک سفر نہیں کیا لہٰذا اس کیلیے وہاں ہر چیز نئی اور لوگ اجنبی ہوں گے۔

ایسے میں ماں بیٹے کے قریب رہنا چاہتی ہیں۔ میلانیا کو یہ بھی فکر ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو بیٹے کے تعلمی ادارے میں بھی ردعمل آئے گا۔

میلانیا اس معاملے میں کافی حساس ہیں اور انہوں نے یہ خیال بھی ترک کر دیا کہ بیرن فلوریڈا سے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ریپبلکن مندوب کے طور پر کام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں