تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

انتخابات میں‌ شکست، میلانیا کا ٹرمپ سے علیحدگی اور کروڑوں‌ ڈالر ہتھیانے کا پلان؟

واشنگٹن: صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات میں شکست کے بعد میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گن کر گزار رہی ہیں کیونکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس سے بے دخل ہونے کے بعد ٹرمپ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ ٹرمپ کے عام شہری بننے کے بعد میلانیا اُن کے ساتھ رہنا پسند نہیں کریں گی کیونکہ پہلے ہی دونوں نے اپنے کمرے علیحدہ کرلیے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اب دعویٰ سامنے آیا ہے کہ میلانیا نے صدر بننے سے قبل ٹرمپ کے ساتھ باقاعدہ ایک معاہدے کے تحت شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان اگر اب علیحدگی ہوتی ہے تو ٹرمپ کو معاہدے کے تحت 5 کروڑ ڈالرز رقم میلانیا کو ادا کرنا ہوگی۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ اپنی دو سابقہ بیگمات کو علیحدگی کے عوض اتنی رقم دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، میلانیا نے بڑا فیصلہ کرلیا؟

وائٹ ہاؤس کے اہم عہدیدار کے مطابق میلانیا کے قانون معاملات دیکھنے والے وکیل نے گزشتہ دنوں اُن سے اہم ملاقات کی جس میں موجودہ صورت حال اور علیحدگی پر غور و خوض کیا گیا۔

واضح رہے کہ انتخابی نتائج کو جہاں ٹرمپ نے فراڈ اور دھوکا قرار دیا وہیں میلانیا نے بھی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’امریکا کے عوام شفاف انتخابات چاہتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -