جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

باہمت خواتین درخشاں ستارے ہیں ،ملانیا ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی خاتونِ اول ملانیا ٹرمپ کا کا کہنا ہے کہ باہمت خواتین درخشاں ستارے ہیں ان کی قدر کریں، میرایقین ہے کہ بہادری ہی جینے کا سلیقہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے جانب سے انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایواڈز 2017 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ملانیا ٹرمپ نے امریکی معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی امور، ٹھومس شنان کے ہمراہ معزز خواتین کو ایوارڈ دیئے۔

m3

m4

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے کہا کہ کہ یہاں موجود خواتین نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور دوسروں کے حقوق کی ضمانت کے لیے آواز بلند کرکے قربانیاں دی ہیں ، خواتین یہ خوف اپنے ذہنوں سے نکال دیں کے وہ ناکام ہونگی ، ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ خواتین اور بچوں پر ظلم کا دور گزرچکا ہے۔

m6

 خواتین کو بااختیار بنانے کا یہی وقت ہے، میلانیا ٹرمپ

میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ پوری دنیا میں امریکہ کو ایک واضح پیغام دینا چاہیے کہ ہم دنیا بھر کی خواتین کی جانب سے حاصل کردہ فتوحات کو دیکھ رہے ہیں اور ان کی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں، ہم پر لازم ہے کہ ہم ایسے درخشاں ستاروں کی خاص قدر کریں جو ہمت کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں۔

m2
m1

اس سال جن 13 حوصلہ مند خواتین کو ایوارڈ ملا اُن میں، بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی شرمین اختر؛ عراق کی جنت الغازی، شام کی سسٹر کرولین، ترکی کی سعادت ازکان اور یمن کی فدیہ نجیب طاہابت شامل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ بین الاقوامی حوصلہ مند خواتین کا سالانہ ایوارڈ ایک فخریہ اعزاز ہے، جو مختلف شعبوں میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو دیا جاتا ہے ، اِس ایوارڈ کا اجرا 2007ء میں کیا گیا اور اب تک 60 ملکوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد خواتین کو دیا جا چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں