روم : امریکی صدر ،خاتون اول کے ساتھ مختلف ممالک کے دورے پر ہیں، اس دوران دونوں کے درمیان تعلقات کچھ کشیدہ نظر آئے، پہلے اسرائیل اور اب اٹلی میں بھی میلانیا نے ٹرمپ کا ہات پکڑنا گوارہ نہ کیا۔
میلانیا نے ٹرمپ کا ہاتھ جھٹکنا معمول بنالیا، روم کے ائیر پورٹ پر طیارے سے باہرنکلتے ہی ٹرمپ نے بیگم کا ہاتھ تھامنا چاہا تو میلانیا بال ٹھیک کرنے میں لگ گئیں، میلانیا کی سرد مہری کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔
When in Rome… pic.twitter.com/QnW7bl4IRg
— Amanda Wills (@AmandaWills) May 23, 2017
یاد رہے اس سے قبل ایسے ہی مناظر اسرائیل کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا تھا جب ریڈ کارپٹ پر ٹرمپ نےبیوی کی طرف ہاتھ بڑھایاتو میلانیا نےان کاہاتھ جھٹک دیا تھا، اس پر ٹرمپ نے خود ہاتھ بڑھا کر ان کاہاتھ پکڑا ۔
مزید پڑھیں : دورہ اسرائیل ، میلانیا نے ریڈ کارپٹ پر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا
باربار ہاتھ جھٹکنا میلانیا کی بے رخی ہے یاعادت یہ تو ڈونلڈ ٹرمپ ہی بتا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ روم پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے جبکہ اٹلی میں ہونے والے جی 7 سمٹ سے خطاب بھی کریں گے بعد ازاں برسلز جائیں گے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کا یورپ کا یہ پہلا دورہ ہے، ٹرمپ اس سے قبل سعودی عرب اور اسرائیل بھی گئے تھے جبکہ سعودی عرب کے دورے میں ٹرمپ نے "امریکا عرب اسلامک کانفرنس” سے خطاب بھی کیا۔