بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

میلبرن ٹیسٹ، کینگروز لڑکھڑا کر سنبھل گئے، پاکستان کیلیے مشکل صورتحال

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی اور برتری 241 رنز کر لی پاکستان کو سیریز بچانے کا امتحان درپیش ہو گیا۔

پاک آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میزبان ٹیم نے دوسری اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے یوں اس کی مجموعی برتری 241 رنز کی ہو گئی ہے۔ دو دن کا کھیل باقی ہے اور پاکستان کے لیے سیریز بچانا ایک امتحان بن گیا ہے۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگ کا آغاز تباہ کن ہوا تھا اور اس کی چار وکٹیں 16 رنز کے مجموعے پر گر گئیں تھیں۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر گری جب عثمان خواجہ کو صفر پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔ تیسرے اوور میں دوسری وکٹ بھی شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی، اس مرتبہ انہوں نے مارنس لبوشین کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ دوسرے اینڈ سے میر حمزہ نے لگاتار دو گیندوں کو دو وکٹیں حاصل کر لیں انہوں نے پہلے وارنر کو 6 رنز پر بولڈ کیا اور اگلی ہی گیند پر اسی کارکردگی کو دہراتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو بھی پویلین بھیج دیا۔ اس موقع پر پاکستان کو ایک اور وکٹ مل جاتی لیکن فیلڈرز کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور کیچ ڈراپ اسپیشلسٹ عبداللہ شفیق نے دوسری اننگ میں مارش کا ایک اور آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔

- Advertisement -

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مچل مارش نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگ کا سنبھالا دیا اور پانچویں وکٹ کے لیے 153 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کرکے میچ کو دوبارہ اپنے حق میں کر لیا۔ مچل مارش کو سنچری سے چار رنز قبل 96 پر میر حمزہ نے سلمان آغا کا کیچ بنوایا جس کے بعد شاہین شاہ نے ٹریوس ہیڈ کو 50 رنز پر آؤٹ کیا۔ دونوں بولرز نے تین تین وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

اس سے قبل تیسرے دن کے کھیل آغاز پاکستان نے اپنی پہلی ادھوری اننگ کا آغاز 6 وکٹوں پر 194 رنز کے ساتھ کیا اور بقیہ چار کھلاڑی 70 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوگئے۔ یوں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 54 قیمتی رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ محمد رضوان 42، عامر جمال 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلوی کپتان سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ناتھن لیون نے 4 جب کہ ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ تین میچز پر مشتمل بینو قادر ٹرافی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے جب کہ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 سائیکل کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں