ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’ارکان پارلیمنٹ بھی اپنی تنخواہ ترکیہ متاثرین کیلیے عطیہ کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا ہے جس میں کئی ہزار لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان میں بھی تاریخی سیلاب نے بھی تباہی مچائی دنیا کے مختلف ممالک اور اداروں نے پاکستان کی مدد کی آج ترکیہ کو بھی دنیا کی مدد کی ضرورت ہے ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں کی طرح کھڑا ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی دل کھول کر مدد کی یہ موقع ہے ہم بھی دل کھول کر ترکیہ کی مدد کریں حکومت نے ترکیہ کےلیے ریلیف کا سامان بھیجا ہے حکومت کی جانب سے مزید سامان بھی ترکیہ بھیجا جائےگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی اس وقت جتنی بھی مدد کی جائےوہ کم ہے کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ کےلیے عطیہ کرے گی ترکیہ کےبہن بھائیوں کی مدد کےلیے رقم جمع کی جائے گی ترکیہ کےلیے امداد جمع کرنےکےلیے بینک اکاؤنٹ کھولا جائےگا وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے ترکیہ میں عطیات دیں ارکان پارلیمنٹ بھی اپنی تنخواہ سےترکیہ متاثرین کےلیے عطیہ دیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں ان مذاکرات کی وجہ سے مصروفیات زیادہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں