لاہور : تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اراکین نے عمران تیرے جاں نثار بےشمار بےشمار کے نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین ہوٹل سے بسوں کے ذریعے پنجاب اسمبلی کی جانب روانہ ہوئے۔
اس موقع پر بسوں میں موجود اراکین نے عمران تیرے جاں نثار بےشمار بےشمار اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج ایک تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت ہے، ہمارا امیدوارہی جیتے گا۔
اس سے قبل ارکان نے ہوٹل میں ڈٹ کر ناشتہ کیا، اس موقع پر فیاض الحسن چوہان بھی اراکین کے ساتھ تھے ، ارکان گروپ کی شکل میں بیٹھے۔
خیال رہے پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب پرسب کی نظریں جمی ہیں، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی ہیں آمنے سامنے ہیں۔
تحریک انصاف کے 178 ارکان اور ق لیگ کے 10 رکن ساتھ ہیں جبکہ ن لیگی ارکان کی تعداد 165، پی پی 7 ، اس کے علاوہ راہِ حق کے ایک رکن اور 4آزادارکان کی حمایت بھی ن لیگ کو حاصل ہے۔