اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے شور شرابے میں حلف اٹھا لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے منع کیا، مخصوص نشستوں پر حلف لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
- Advertisement -
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ انہیں پشاور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن سے کوئی حکم نہیں ملا ہے۔
اس معاملے پر اٹارنی جنرل سے رائے لی گئی جس کے بعد منصور عثمان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے میں کوئی توہین عدالت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم صوبے کی حد تک ہے۔
View this post on Instagram