جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا میمز میں وائرل شرارتی کتیا چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر شیئر کی جانے والی ایسی کئی میمز دیکھی ہوں گی جس میں ایک شرارتی کتیا کو دکھایا جاتا ہے۔

ڈوگے میم سے شہرت حاصل کرنے والی کتیا  شیبا اینو المعروف ’کابوسو‘ اب اس دنیا میں نہیں رہی، میم ڈاگ کبوسو 24 مئی 2024 کو 18 سال کی عمر میں اپنے پرستاروں کو افسردہ کرگئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کتیا شیبا اینو کی سب سے زیادہ مشہور ہونے والی وہ تصویر ہے جس میں وہ ترچھی نگاہوں سے کیمرے کی جانب شرارتی اور معنی خیز انداز سے دیکھ رہی ہے۔

- Advertisement -

Dog Kabosu

کابوسو کی ترچھی نظروں والی یہ تصویر مختلف آن لائن چیٹ رومز پر سال 2013 کے ایام میں وائرل ہوئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

اپنے پالتو جانوروں سے محبت کرنے والی اس کتیا کی مالکہ 62 سالہ خاتون اتسوکو ساتو نے گزشتہ روز ایک بلاگ پوسٹ میں افسوسناک خبر بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی جاپانی کتیا مر کرگئی ہے اس کے لیے الوداعی پارٹی 26 مئی کو منعقد کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by かぼすママ (@kabosumama)

کتیا کی مالکن 62 سالہ اتسوکو ساتو جاپان کے صوبہ چیبا کے شہر ساکورا سے تعلق رکھنے والی کنڈرگارٹن ٹیچر ہیں، نے بتایا کہ 18 سال کی عمر میں میری پیاری کتیا نے جمعہ کی صبح تقریباً آٹھ بجے میری گود میں اپنی آنکھیں ہمیشہ کے لیے بند کرلیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کبوسو سے پیار کرتے تھے میں ان سب کی شکر گزار ہوں۔

اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر ہزاروں صارفین نے اتسوکو ساتو کی پوسٹ پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس کتیا کی بڑی اور چمکدار آنکھیں اور دلکش مسکراہٹ نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور وہ اب ہمیشہ کے لیے صارفین کی یادوں اور ان کے ذہنوں میں نقش ہوگئی ہے۔

Dog

جاپانی کتیا کابوسو سے محبت کرنے والوں میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سال ٹوئٹر کا لوگو نیلی چڑیا کو ہٹا کر اس کی جگہ ’کابوسو‘ کی تصویر لگا دی تھی۔

ٹوئٹر پر اس حوالے سے خود ایلون مسک نے ایک تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

کابوسو

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین بہت بڑی تعداد میں اس کتیا کے معصوم چہرے کے ساتھ اپنے دلچسپ تبصرے پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ کابوسو کا چہرہ لاتعداد سماجی پوسٹوں میں نمایاں ہوا اور یہاں تک کہ یہ ایک کرپٹو کرنسی کا چہرہ بھی بن چکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں