جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ : میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملکی سیاست اور ایوان میں ہلچل مچانے والے میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی، کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے حوالے سے متنازع میمو گیٹ کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت نے امریکا میں مقیم حسین حقانی کو پہلے ہی نوٹس جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اور بزنس مین منصوراعجاز کے درمیان ٹیلفونک اور موبائل پیغامات کے مبینہ تبادلے کے بعد منظرعام پر آیا تھا۔

- Advertisement -

یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن کے بعد پاکستان میں ممکنہ فوجی بغاوت کو مسدود کرنے کے سلسلے میں حسین حقانی نے واشنگٹن کی مدد حاصل کرنے کے لیے ایک پراسرار میمو بھیجا تھا۔

تحقیقات میں الزام سامنے آیا تھا کہ میمو میں قومی اداروں کے بارے میں منفی تاثر اور حکومت کی مدد کرنے کی التجا کی گئی تھی۔


مزید پڑھیں: میمو گیٹ اسکینڈل، سماعت 8 فروری کو ہوگی، حسین حقانی کو نوٹس جاری


پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کو آصف زرداری نے صدر پاکستان بننے کے بعد تعینات کیا تھا تاہم میمو گیٹ اسکینڈل کے بعد سے حسین حقانی پاکستان واپس نہیں آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں