جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: چور پانچ منٹ میں موبائل فون شوروم کا صفایا کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں چور پانچ منٹ میں موبائل فون شوروم کا صفایا کرگئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت دہلی میں واقعہ ایک موبائل فون شو روم میں چور داخل ہوئے اور بوریوں میں بھرکے لاکھوں روپے مالیت کے فون لے اڑے۔

یہ واقعہ دو روز قبل رات تین بجے کے قریب پیش آیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب سے چہروں کو چھپائے ہوئے چور بوریوں میں موبائل فون بھررہے ہیں۔

ویڈیو میں تین چوروں کو شوروم میں داخل ہوتے اور موبائل فون سے بوریاں بھرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ چوروں نے پانچ منٹ میں پورے اسٹور کا صفایا کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں