اشتہار

’مرد پہلے قربانیاں دیتے ہیں پھر محبت کرتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ خواتین کے برعکس مرد پہلے قربانیاں دیتے ہیں پھر محبت کرتے ہیں۔

اداکار شہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بعض خواتین پہلے یہ دیکھتی ہیں کہ مرد کی نوکری کیسی ہے اس کے پاس پیسہ کتنا ہے اور پھر تعلقات بناتی اور شادی کرتی ہیں۔

اداکار نے واضح کیا کہ وہ تمام خواتین کی بات نہیں کررہے ہیں تاہم کچھ خواتین ایسا ہی کرتی ہیں۔

- Advertisement -

شہروز سبزواری نے کہا کہ شاید ایسی خواتین کو یہ سمجھایا جاتا ہے کہ مرد کے پاس پیسے، گاڑی اور گھر ہے تو اس سے محبت بھی ہوجائے گی لیکن مرد ایسا نہیں کرتے وہ پہلے قربانیاں دیتے ہیں اور پھر محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’اسد‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کرن حق، سید جبران، اریج محی الدین، عروبا مرزا، بابر علی، فیضان شیخ، سبحان اعوان، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر شامل ہیں۔

’میرے ہی رہنا‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں