اکثر و بیشتر یہ کہا جاتا ہے کہ شوہر اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں، اس کی خاص وجہ کیا ہے، اداکارہ مریم نفیس نے اس پر لب کشائی کی ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ایکٹرس مریم نفیس نے نجی چینل کے شو میں شرکت کے دوران اس راز سے پردہ اٹھایا کہ کوئی بھی مرد کیوں اپنی بیوی سے ڈرتا ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے اپنے دوستوں سے گفتگو کی تھی جس سے انھیں سمجھ آئی۔
شو کے دوران مریم نفیس سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر سے ڈرتی ہیں یا ان کے شوہر ان سے ڈرتے ہیں، اس پر اداکارہ کا برملا کہنا تھا کہ وہ ڈرتے ہیں۔
میزبان نے پوچھا کہ وہ کیوں ڈرتے ہیں، جس پر مریم نفیس کا کہنا تھا کہ ڈرتے ہی ہونگے، ہر آدمی کو اپنی بیوی سے ڈرنا چاہیے۔
اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بیوی سے ڈرنے کی کوئی وجہ تو نہیں ہوتی مگر میں نے اپنے دوستوں سے یہ سوال کیا تھا کہ آدمی اپنی بیویوں سے کیوں ڈرتے ہیں۔
مریم کے مطابق ان کے دوستوں نے بتایا کہ جب بہت زیادہ ڈرامہ ہوتا ہے اور عورتیں چیختی چلاتی ہیں شور مچاتی ہیں تو اس سے بچنے کے لیے شوہر ان سے ڈرتے ہیں۔