کراچی: فش ہاربر پر فیکٹری میں امونیا گیس کا سلنڈر پھٹ گیا، گیس پھیلنے سے فیکٹری کے متعدد مرد و خواتین بے ہوش ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں فش ہاربر پر فیکٹری کے اندر امونیا گیس کا سلنڈر پھٹنے کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کے باعث گیس فیکٹری میں پھیل گئی، اس کی لپیٹ میں آکر فیکٹری کے متعدد مرد و خواتین ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے چھ ملازمین ایسے ہیں جو گیس کی وجہ سے مکمل طور پر بےہوش ہوگئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس پھیلنے سے فیکٹری کے 19 ملازمین متاثر ہوئے ہیں، خواتین سمیت 15 سے زائد ملازمین بےہوشی ہوئے۔
علاقے میں امونیا گیس پھیلنے کے بعد ریسکیو ادارے کو طلب کر لیا گیا ہے، ریسکیو ذرائے نے بتایا کہ فیکٹری کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔