پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید کو اہم ذمے داریاں تفویض کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیاہے ، ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سابق کپتان کامران اکمل ، سابق فاسٹ باﺅلر محمد سمیع ،یاسر حمید ، توصیف احمد اور ارشد خان کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا ، جس کا سربراہ کامران اکمل کو مقرر کیا گیاہے ، جونیئر کمیٹی میں شاہد نذیر ، شعیب خان ، توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں۔
Men’s National Selection Committee: Haroon Rashid (Chair),
Kamran Akmal, Mohammad Sami and Yasir HameedPCB Junior Selection Committee: Kamran Akmal (Chair),
Tauseef Ahmed, Arshad Khan, Shahid Nazir and Shoaib Khan.— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2023
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی تھے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہیں جبکہ ثنا میر نے بھی مصروفیات کے باعث معذرت کرلی