جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

‏’قرضوں کی فراہمی شروع ہو گئی عام آدمی اپنا گھر لے سکتا ہے’‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو پتا چلے گا کہ ملک تبدیل ہو گیا اب عام آدمی بھی ‏اپنا گھر لے سکتا ہے۔

وزیراعظم اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے ایک ‏عام آدمی بینکوں میں جاتے ہوئے ڈرتا تھا ہماراسسٹم ہی عام آدمی کوسہولتیں فراہم نہیں کرتا تاہم ‏بینکس نے خود کو تبدیل کیا ہے 6 ماہ میں عام آدمی کو قرضے ملنا شروع ہو گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو پتا چلے گا کہ ملک تبدیل ہوگیا ہے عام آدمی بھی اپنا گھر لے سکتا ‏ہے وہ طبقہ جو اپنے گھر کو ترستا ہےانہیں چھت مل جائے بہت خوشی ہوگی گھروں کی تعمیر سے ‏کنسٹرکشن میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

Image

انہوں نے کہا کہ شرح سود اتنا زیادہ ہوتا ہےکہ عام آدمی قرضہ نہیں لےسکتا اس لیے ہم نے ‏سبسڈائز کیا ہے تاکہ عام آدمی اپنا گھر خریدسکے میں اپنے بینکوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیر آدمی علاج کیلئے یا تو پرائیویٹ اسپتال جاتا تھا یابیرون ملک، چھوٹا سا ‏طبقہ امیر ہوتا گیا عام لوگ وہی کے وہیں رہ گئے چین کی ترقی دیکھیں30سال میں دنیا کی سپرپاور ‏بن گئے سپرپاور بننےکی بڑی وجہ چھوٹےطبقےکو اوپر لے کر گئےہیں چھوٹےطبقےکےپاس پاور ‏اور اکثریت پیچھےرہےتوملک آگےنہیں بڑھ سکتا کم آمدن والےلوگوں کو پہلی بار اپنا گھر بنانےکا ‏موقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں