ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

’کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’میرے ہی رہنا‘ میں عمر نے ماریا سے شادی کے لیے ہاں کردی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عمر، ماریا سے پوچھتے ہیں کہ کیوں مجھ سے اتنا پیار کرتی ہوں۔‘ ماریا کہتی ہیں کہ ’اس کیوں کا جواب میرے پاس نہیں ہے لیکن میں اتنا جانتی ہوں کہ تم مجھے بہت اچھے لگتے ہو۔‘

ماریا کہتی ہیں کہ ’میری مما کہتی ہیں کہ لائف پارٹنر کا انتخاب کرتے وقت یہ دیکھنا چاہیے کہ آپ کا کمفرٹ لیول کیا ہے۔‘

عمر کہتے ہیں کہ ’شادی شدہ جوڑا تب ہی کامیاب ہوتا ہے جب ایک بولنے والا ہو اور دوسرا سننے والا ہو۔ ’ماریا کہتی ہیں کہ ’اس کا مطالب ہے کہ تم مجھ سے شادی کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہو۔‘

ماریا کہتی ہیں کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا۔‘ اس پر عمر کہتے ہیں کہ کہو تو لکھو دے دوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے یہ سب خواب لگ رہا ہوں مجھے یہ سب لکھ کر دو تاکہ یقین آسکے کہ تم مجھ سے شادی کے لیے رضامند ہوگئے ہو، لکھو کہ میں ماریا سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور نیچے دستخط بھی کرو۔‘

کیا عمر والدہ بیٹے کی ماریا سے شادی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں